ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گجرات کی وزیر اعلیٰ کے مستقبل کو لے کر قیاس آرائیاں تیز

گجرات کی وزیر اعلیٰ کے مستقبل کو لے کر قیاس آرائیاں تیز

Mon, 18 Jul 2016 21:19:50    S.O. News Service

جلد ہی 75سال کی ہوجائیں گی آنندی بین پٹیل

احمد آباد18جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے غیر اعلانیہ طورپرطے کی گئی 75سال کی عمر کی حد کی وجہ سے گجرات کی وزیر اعلیٰ آنندی بین پٹیل کے مستقبل کو لے کر قیاس آرائیاں ہونے لگی ہیں۔آنندی بین آئندہ نومبرمیں75سال کی ہو جائیں گی۔اس سے پہلے اس غیر اعلانیہ ضابطے کی وجہ سے گزشتہ دنوں مرکزی وزیر نجمہ ہیبت اللہ کو استعفیٰ دیناپڑاتھا۔آنندی بین مئی 2014میں وزیراعلیٰ بنی تھیں۔ان کی پیدائش1941میں ہوئی تھا اور اس 21نومبر کو وہ 75سال کی ہو جائیں گی۔بی جے پی کے ایک لیڈرنے کہاکہ جب پٹیل75سال کی ہو جائیں گی تب کیا ہوگا، یہ سوال ہر کسی کے دماغ میں ہے۔ایک اورلیڈرنے کہاکہ قیاس آرائی اس مسئلے کو لے کر ہے کہ کیا انہیں عہدے چھوڑنے کے لئے کہا جائے گا یا پھر وہ رعایت ہوں گی اورانہیں2017اسمبلی انتخابات تک ایک سال کیلئے اور عہدے پربنے رہنے دیاجائے گا۔کہا جاتا ہے کہ نجمہ ہیبت اللہ سے استعفیٰ دینے کو کہا گیا تھا کیونکہ انہوں نے 75سال کی عمر کی حد پار کر لی تھی۔اس عمر کی حد کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہی مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے سینئر لیڈر بابو لال گور اور سرتاج سنگھ سمیت کچھ دیگر وزراء کوریاستی کابینہ سے باہرکردیاتھا۔سال 2014میں جب نریندر مودی حکومت اقتدار میں آئی تھی تو زیادہ عمر کی وجہ سے لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، شانتا کمار اور یشونت سنہا جیسے کئی سینئر پارٹی رہنماؤں کو وزیر کاعہدہ نہیں دیا گیا تھا۔سنہا نے یہ کہا تھا کہ بی جے پی نے 75سال سے زائد عمر کے اپنے رہنماؤں کو 26مئی2014کو دماغی طور پرڈیڈ قراردے دیاہے۔


Share: